دہلی (مانیٹڑنگ ڈیسک) بالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ اپنے ذاتی خرچے سے ویسٹ بنگال کے شہر جنگی پور میں ہسپتال بنائیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق گلوکار کو ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں ویسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی طرف سے سپورٹ حاصل ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کو اریجیت سنگھ کو معاونت فراہم کرنے کاحکم دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مرشد آباد جنگی پور کے احکام کے ایک میٹنگ میں ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ اریجیت ہماری دھرتی کا بیٹا ہے اور وہ اپنے گاوں کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ نے جنگی پور کے ممبر پارلیمنٹ خلیل الرحمان کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال کی تعمیر میں گلوکار کو مکمل مدد فراہم کریں۔ہسپتال کی تعمیر کی خبر سامنے ا?نے کے بعد گلوکار کے مداحوں کی جانب سے ان کی تحسین کی جارہی ہے۔