لاہو (شوبر ڈیسک) فلم پروڈیوسر افتخار ٹھاکر کی فلم ’سپر پنجابی‘ 12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ فلم کا دنیا بھر کے 860 اسکرینز پر پرمیئر کیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ فلم کا دنیا بھر کے 860 اسکرینز پر پرمیئر کیا جائے گا۔ افتخار ٹھاکر نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچائے گی۔فلم کی کاسٹ میں محسن عباس، صائمہ بلوچ، ثنا، سلیم البیلا، قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ اور پروڈیوسر افتخار ٹھاکر ہیں۔فلم کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، فنکار برادری نے فلم کو سراہا اور فلمسازوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نامور ہدایت کار شہزاد رفیق نے کہا کہ یہ ایک تفریحی فلم ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچائے گی۔فلم کے رائٹر ناصر ادیب نے آنے والی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کامیڈٰن آصف اقبال نے کہا کہ امید ہے کہ افتخار ٹھاکر مستقبل میں بھی مزید فلمیں بنائیں گے۔