ممبئی (شوبز ڈیسک) اپنے مداح کی’ اک بار ہاتھ لگاو‘ کی خواہش پوری کرنے سے بھارتی ادکارہ کرینہ کپور نے صاف انکار کر دیا اور بال سمیٹتے ہوئے اس سے آگے بڑھ گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر کے ساتھ کھانا کھانے پہنچیں اور جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلیں تو ان کی ایک مداح آگے آگئیں جو انہیں چھونا چاہتی تھیں،اس نے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھایا تاہم اداکارہ محتاط رہیں،اس دوران سیکیورٹی گارڈ دونوں کے درمیان آئے اور اداکارہ مسکرا کر ہاتھ ہلاتے ہوئے آگے بڑھ گئیں تاہم وہ کچھ حیران دکھائی دیں اور مڑ مڑ کر پیچھے دیکھتی رہیں۔اداکارہ کی اس حرکت پر کئی مداحین نے انہیں برا بھلا اور مغرور کہنا شروع کر دیا تو کچھ صارفین نے اپنی من پسند اداکارہ کا دفاع بھی کیا۔ایک صارف نے لکھا’ ایک بار اکشے کمار نے کہا تھا،کسی نے ہاتھ ملانا چاہا اور اکشے نے ہاتھ ملایا،اس کی انگلیوں کے بیچ ریزر تھا اور اکشے کا پورا ہاتھ کٹ گیا تھا،سلیبرٹیز کے لیے ہر کسی سے ہاتھ ملانا بہت نقصان دہ ہوتا ہے،حالانکہ اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ کرینہ اچھی ہیں،اس کے رویہ کے مسائل ہیں۔کسی کا کہنا تھا’اس پر الزام تراشی بند کریں،میں ایک عام انسان ہوں اور مجھے بھی پسند نہیں کہ کوئی ایسے ہی راستے میں مجھے بولے کہ ہاتھ لگاو‘۔