Katrina Kaif clarified about the pregnancy news

کترینہ کیف نے حمل کی خبروں سے متعلق وضاحت کردی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے امید سے ہونے کی خبروں پر مبہم انداز میں ردعمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ حمل سے نہیں ہیں۔کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کی تھی، جس کے بعد 2022 میں بھی ان کے امید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ اپنی فلم ’جی لے ذرا‘ کی ریلیز کے بعد ہی والدہ بننے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گی۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ برس بھی اپنے امید سے ہونے کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور اب بھی انہوں نے واضح نہیں بلکہ مبہم انداز میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع نہیں ہے۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر ٹی شرٹ اور جینز میں تصاویر شیئر کیں اور انہوں نے تصاویر میں مداحوں کو اپنا پیٹ بھی دکھایا، تاکہ ان کے حمل سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیاں ختم ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


اگرچہ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مداحوں کو مبہم انداز میں بتایا ہے کہ ان کے حمل سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
دوسری جانب ’انڈیا ٹی وی‘ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع نہیں ہے، تاہم وہ بچوں کی خواہش مند ضرور ہیں۔رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ نے اپنے حمل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ماں ضرور بننا چاہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ اس وقت سلمان خان کے ساتھ آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ سمیت دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ آئندہ سال کے آخر تک شوٹنگ میں مصروف دکھائی دیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسری جانب کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل بھی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس لیے ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع نہیں لگتی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں