کپڑے ہیں یا بستر؟عائشہ عمر کو نیا فوٹوشوٹ پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے ایک میگزین کور کے لیے فوٹوشوٹ کروایا،فوٹو شوٹ پر زیادہ ترسوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عائشہ عمر اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنیں جب انہوں نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی جھلکیوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کیا۔عائشہ نے دبئی کے برانڈکا تیار کردہ ڈریس کو زیب تن کیا۔ یہ لباس برانڈ کے موسم سرما اور خزاں کی کلکیشن میں شامل ہے ۔ عائشہ کے اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا بچپن میں ہم چوزا لاتے تھے وہ ایسے مرجاتا تھا پیلا چوزا۔ ایک صارف نے عائشہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا عائشہ مسلمان ہو کر ضمیر کچھ نہیں کہتا، ضمیر کو جانتی ہو۔ ایک صارف نے لکھا کہ کپڑے ہے یا بستر ۔ ایک صارف نے عائشہ کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لباس تو مجھے بھی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں