راکھی ساونت کا بھائی چیک باﺅنس معاملے پر گرفتار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو چیک باﺅنس کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو ممبئی کی اوشیوارہ پولیس نے چیک باﺅنس کے ایک معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوشیوارہ پولیس نے یہ کارروائی تین سال قبل کی گئی شکایت کی بنیاد پر کی ہے۔پولیس نے راکھی کے بھائی راکیش کو گرفتار کرنے کے بعد 22 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش ساونت کو تین سال قبل ایک تاجر کی شکایت پر قابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،اس وقت راکیش کو اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ رقم واپس کر دیں گے لیکن رقم واپس نہ کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں