ہالی ووڈ کے79 سالہ اداکار ساتویں بچے کے باپ بن گئے

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کے سٹار رابرٹ ڈی نیرو 79برس کی عمر میں ساتویں بچے کی بات بن گئے۔ امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں 79 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ ساتویں بچے کے باپ بن گئے ہیں۔ انٹرویو لینے والے نے ایک موقع پر رابرٹ سے ان کے 6 بچوں کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ 7، میرے یہاں حال ہی میں بچہ ہوا ہے۔گو کہ وہ اپنے نئے بچے کی ولادت کے متعلق زیادہ تفصیلات میں نہیں گئے نا ہی اپنی شریک حیات کے بارے میں کوئی گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں