ممبئی (شوبز ڈیسک) ساﺅتھ کی معروف اداکارہ اور تیلگو سپر اسٹار سمانتھا روتھ پرابھو نے پونے آٹھ کروڑ کا قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں وہ ایک بار پھر اس وقت میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب ان کے بارے میں یہ اطلاع آئی کہ انہوں نے حیدر آباد میں ایک نیا گھر خرید لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈوپلیکس اپارٹمنٹ جو کہ حیدر آباد کے علاقے جیابھیری اورنج کاونٹی میں واقع ہے اس کی قیمت 7 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ ان کی جانب سے رہائش کےلئے دوسری خریداری ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی حیدر آباد میں ایک پر آسائش گھر کی مالکہ ہیں۔