اداکارہ حرا مانی ٹی وی ڈراموں میں کم نظر کیوں آتی ہیں ؟خود ہی بتا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ کردار ہی ایک فنکار کی شناخت ہوتا ہے جو بعض اوقات اس کی مستقل شناخت بن جاتا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک انٹرویو میں حرا مانی نے کہا کہ ہمارے ہاں جب کوئی فنکار کسی ایک کردار میں ہٹ ہو جاتا ہے تو آئندہ اس فنکار کو اسی طرح کے کردار کی آفرز ہونے لگتی ہیں۔انہوں نے کہا اسی وجہ سے میں ہر پراجیکٹ کو سوچ سمجھ کر کرتی ہوں کیونکہ ایک کردار ہی کسی فنکار کی عکاسی کرتا ہے۔حرا نے کہا کہ میں مختصر عرصے میں بطور اداکارہ الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئی ہوں جس کی بڑی اور اہم وجہ یہ ہے کہ میں شوبز کی دنیا میں ہر نئی آنے والی اداکارہ کی طرح ہر دوسرے ڈرامہ سیریلز میں کام نہیں کرتی بلکہ میں ہمیشہ اچھے کردار کی تلاش میں رہتی ہوں اور اپنی مرضی کا کردار ملنے پر ہی کسی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں