عاصم اظہر اور عبدالحنان نے ملکی صورتحال کے باعث گانوں کی ریلیز ملتوی کر دی

لاہور (شوبزڈیسک) ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے پاکستانی گلوکاروں عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کر دی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عاصم اظہر ایک خاتون گلوکارہ کے ساتھ اپنا گانا پیش کرنے والے تھے لیکن ملک میں جاری بحرانی صورتحال کی وجہ سے وہ گانے کیلئے کسی قسم کی تشہیری مہم کے حق میں نہیں ہیں۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ انہیں علم ہے کہ لوگ ان گانے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں لیکن ملک میں جاری صورتحال کی وجہ سے وہ مناسب نہیں سمجھتے کہ اسے ریلیز کیا جائے اور جب تک حالات نارمل نہیں ہو جاتے وہ اس کی تشہیری مہم نہیں چلائیں گے۔انہوں نے لکھا کہ بطور فنکار ہم صرف محبت اور برداشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ہم ہر ایک کیلئے دعاگو ہیں۔اسی طرح گلوکار عبد الحنان نے بھی اپنے گانے آنکھوں آنکھوں میں کے ریلیز کو ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ موجود حالات کے پیش نظر گانے کی ریلیز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، میرا دل میرے ملک اور لوگوں کیلئے خون کے آنسو رو رہا ہے،بہتری کیلئے دعاگو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں