ممبئی (شوبز ڈیسک) دنیا بھر میں اتوار کے روز ماں کا عالمی دن منایا گیا ‘ بالی ووڈ میں بھی کئی اداکاراﺅں نے ماں بننے کے بعد پہلی مرتبہ مدرز ڈے منایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدرز ڈے 2023 سونم کپور،عالیہ بھٹ،کاجل اگروال،بپاشا باسو اور گوہر خان کے لیے خاص رہا کیونکہ یہ اداکارائیں پچھلے ایک سال میں ماں بنی۔بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں 10 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ کے یہاں گزشتہ سال 12 نومبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں شادی کرنے والی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں 4 سال بعد 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔اداکارہ کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم 19 اپریل 2022 کو بیٹے کے والدین بنے تھے۔علاوہ ازیں اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی گزشتہ سال نومبر میں بیٹی کے والدین بنے تھے۔