ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کون سے بالی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے تو عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم کی ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ ان کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کروں، وہ میرے ’ڈریم کو اسٹار‘ ہیں۔شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے 2016 میں فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں کام کیا تھا، فلم کمرشل طور پر کامیاب رہی تھی۔