ممبئی (شوبز ڈیسک) ممبئی کی ٹریفک سے تنگ امیتابھ بچن نے فلموں کے سین کو حقیقت بنا ڈالا اور ٹریفک میں پھنسنے کے بعد گاڑی وہیں چھوڑی اور ایک اجنبی سے لفٹ لے کر فلم کے سیٹ پر جا پہنچے۔
بتایاگیا ہے کہ امیتابھ بچن نے ایک اجنبی شخص سے لفٹ مانگی تو وہ بھی بگ بی کو انکار نہ کرسکے اور مذکورہ شخص فورا اس پر آمادہ ہوگیا۔ اس نے امتیابھ بچن کو وقت پر سیٹ پر پہنچا دیا۔بعدازاں امیتابھ نے اس شخص کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن لکھا ‘لفٹ کے لیے شکریہ دوست، میں آپ کو نہیں جانتا لیکن آپ کی وجہ سے میں کام کی جگہ وقت پر پہنچا۔
![Amitabh Bachchan made the movie scene come true, taking a lift from a stranger to the set](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Amitabh-Bachchan-made-the-movie-scene-come-true-taking-a-lift-from-a-stranger-to-the-set-1200x480.jpg)