Usman Pirzada spoke about the marriage proposal and marriage date with Samina Pirzada

ثمینہ پیرزادہ سے شادی کے پروپوزل اور نکاح کی تاریخ بارے عثمان پیرزادہ بول پڑے

لاہور (شوبز رپورٹر) معروف سینئر اداکار اور ہدایتکار عثمان پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے نہ صرف انہیں پروپوز کیا بلکہ نکاح کی تاریخ بھی خود ہی مقرر کردی تھی۔
ایک انٹرویو میں عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ثمینہ سے میری پہلی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی جہاں ثمینہ نے نے مجھے پروپوز کیا۔ عثمان پیرزادہ نے مزید بتایا کہ نکاح کی تاریخ بھی ثمینہ نے خود ہی طے کی اور ہم نے والدین کی مرضی کے بغیر شادی کی تھی تاہم ہم نے نکاح کے بعد والدین کو اپنی شادی سے متعلق آگاہ کیا کیوں کہ ثمینہ کی امی میرے اداکار ہونے کے حوالے سے کافی ریزرو تھیں۔
یاد رہے کہ عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے 1975 میں شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں انعم اور امل پیرزادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں