ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے کہا ہے کہ بیٹے آریان خان والد شاہ رخ خان سے بھی زیادہ مصروف رہتے ہیں۔ ”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گوری خان نے ان خیالات کا اظہار اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کیاتاہم کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران گوری خان نے بتایا کہ ان کی کتاب کا بہترین حصہ ان کی اور اہلِ خانہ کی تصاویر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تصویروں کےلئے شاہ رخ خان سے وقت لینا تو آسان تھا لیکن آریان سے وقت لینا انتہائی مشکل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آریان خان والد شاہ رخ خان سے بھی زیادہ مصروف رہتے ہیں۔
