’میں انکار نہیں کروں گی‘صدف کنول نے خواہش ظاہر کر دی

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنا ان کی خواہش ہے،اچھے رول کی آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گی،انہیں کسی کی دھلائی کرنے کے لیے ہاتھ چلانے کی ضرورت نہیں پڑتی،وہ منہ سے ہی دھلائی کر دیتی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ صدف کنول کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ کرتے ہوئے تھک گئی ہوں،اب اداکاری کرنا چاہتی ہیں اور بہترین ماڈل کے ایوارڈ کی طرح بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنا ان کا خواب ہے۔ایک سوال پر صدف کنول نے کہا کہ ہر چہرہ بڑی سکرین کے لیے نہیں ہوتا جیسے سجل علی کا چہرہ فلموں کے لیے نہیں بلکہ ڈراموں کے لیے موزوں ہے،کیوں کہ اگر وہ فلموں میں کام کریں گی تو بچی لگیں گی۔صدف کنول نے کہا کہ فلموں میں کام کرنا ان کی خواہش ہے اور جب بھی انہیں کسی اچھے کردار کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں بہت سارے لڑکے آئے تاہم انہیں لڑکوں کو سمجھانا اور خود سے دور رکھنے کا فن آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں