When did Bushra Ansari learn to cook He told himself

بشریٰ انصاری نے کھانا پکانا کب سیکھا ؟خود بتا دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے سابق شوہر اقبال انصاری کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے لیے کھانا پکانا سیکھا، حالانکہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا تھا۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کی ہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کو خوش رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے لیے کھانا پکانا سیکھا، حالانکہ مجھے کھانا پکانا نہیں آتا تھا، بشریٰ انصاری نے کہا میں نے ہر لڑکی کی طرح کیا۔ تاہم ہمارے درمیان مزاج کا بہت فرق موجود رہا۔ پھر ہمارے بچے ہوگئے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ کئی مرتبہ اقبال انصاری سے علیحدہ ہونے کا سوچا مگر ذمہ داریاں آڑے آگئیں۔ بشریٰ انصاری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے سابق شوہر کریٹیو (تخلیقی) انسان تھے۔ انہوں نے اور اقبال انصاری نے ملکر بہت سی کامیابیاں ایک ساتھ حاصل کیں۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ کیئریر کے اعتبار سے ہم دونوں نے ملکر بہت کچھ حاصل کیا ، تاہم ہماری ذاتی زندگی میں فرق موجود رہا۔ انہوں نے ایک میگزین کو انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کو لگا کہ تمام ذمہ داریاں مکمل ہو گئیں ، ان کے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ان کی شادیاں ہوئیں اوروہ نانی بن گئیں۔ پھر انہوں نے اقبال انصاری سے بہت عرصہ علیحدہ رہنے کے بعد طلاق لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں