کراچی (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اعتراف کیاہے کہ شادی کے موقع پر تمام توجہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی، میاں بیوی کے رشتے میں مرد کا بالاتر نہیں بلکہ دونوں کو برابر ہونا چاہیے۔ نجی چینل کے پروگرام میںایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خواہش ہے کہ بیٹا حافظ قرآن ہو، اس کے علاوہ اذہان مرزا ملک کی اپنی مرضی ہے زندگی میں جوبننا چاہے بنے۔انہوں نے پاکستانی مردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی کسی ایسے انسان کو عزت مل جائے جسے آپ پسند نہیں کرتے تو کم از کم خوش ہونے کا دکھاوا ضرور کریں اور جب کبھی آپ کے چاہنے والے کو کامیابی ملے تو پھر خوشی سے آپ کے پیر زمین پر ٹکنے ہی نہیں چاہیے پھر چاہے وہ شخص کوئی بھی ہو، آپ کی بہن، بیوی ، ماں یا پھر ساس ہی کیوں نہ ہوں۔
![Shoaib Malik admitted that the media attention on the marriage was due to Sania Mirza](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Shoaib-Malik-admitted-that-the-media-attention-on-the-marriage-was-due-to-Sania-Mirza-1200x480.jpg)