Yashma Gill came under fire for bold pictures

یشما گل بولڈ تصاویر پر تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ یشما گل کا ویسٹرن لک مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے میں ناکام ہوگیا اور الٹا مداحین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بلیک ٹاپ کے ساتھ سرخ ٹریک پاجامے میں دیکھا گیا جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ کچھ صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگوں کو اپنا جسم دکھانے میں مزہ آتا ہے جب کہ ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ابھی عمرہ کرکے آئی تھی کچھ توشرم کرو۔ ایک صارف نے تو اداکارہ کو جہنمی عورت قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں