ممبئی (شوبز رپورٹر) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اعتراف کیا ہے کہ مشہور آئٹم سانگ چھیاں چھیاں نہ کرنے پر انہیں آج تک پچھتاوا ہے، مجھے شاہ رخ خان تک نے فون کرکے کہا کہ یہ کرو لیکن میں رضامند نہیں ہوئی، مجھے اس وقت لگتا تھا کہ میں اپنے نام کے ساتھ آئٹم سانگ گرل کا لیبل نہیں لگوانا چاہتی۔ اپنے انٹریو میں روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ میں نے سکرپٹ سنا تو مجھے ٹینا کا کردار مناسب لگا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ میں سیکنڈلیڈ نہیں آنا چاہتی تھی، مرکزی کردار کاجل کا تھا جو اس زمانے میں میری مقابل تھی، مجھے لگا اگر میں کاجل کے ساتھ سیکنڈ لیڈ میں فلم میں آئی تو یہ میرے کیریئر کے لیے فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے آئٹم سانگ چھیاں چھیاں نہیں کیا جس پر آج تک پچھتاوا ہے۔
![Raveena Tandon expressed her regret for not singing the item](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Raveena-Tandon-expressed-her-regret-for-not-singing-the-item-1200x480.jpg)