ممبئی (شوبز ڈیسک) بنگالی اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں، بائیک رائیڈر کے ساتھ اپنے والد کے گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں بائیک کو حادثہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوچندرا داس گپتا ہفتے کو کولکتہ میں ایک شوٹنگ مکمل کرکےآن لائن بائیک رائیڈ ر کیساتھ نکلی تھیں، بائیک کے سامنے سے ایک سائیکل آئی تو ڈرائیور نے اچانک بریک لگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پیچھے بیٹھیں اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔
![Indian actress Suchandra Dasgupta died in a road accident](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Indian-actress-Suchandra-Dasgupta-died-in-a-road-accident-1200x480.jpg)