کراچی (شوبز ڈیسک) امریکہ میں موجود پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے مختصر لباس پہننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عفت عمر امریکہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں اور اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔ عفت عمر نے اِن تصویروں اور ویڈیوز میں مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے سبب ان پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کی جا رہی ہے جبکہ عفت عمر ناقدین کی پرواہ کیے بغیر اپنی ماڈلنگ کی ویڈیوز شیئر کیے جا رہی ہیں۔اپنی اِن پوسٹس میں سے ایک پوسٹ میں عفت عمر کا لکھنا ہے کہ کیوں کہ مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/05/Iffat-Omar-Continues-to-Draw-Attention-in-Yet-Another-Revealing-Outfit-1200x480.jpg)