Nawazuddin Siddiqui explained the reason for not getting work in big budget films

نواز الدین صدیقی نے بڑے بجٹ کی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بڑے بجٹ کی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بتا دی۔ نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آج معمولی اداکاروں کو توجہ اس لیے حاصل ہو رہی ہے کیونکہ ان کے پاس پیسہ اور طاقتور دوست ہیں جو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ ان معمولی اداکاروں کے انڈسٹری میں اتنے طاقتور دوست ہیں تو ہم جانتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف نہیں بول سکتے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے دوسرے تجربہ کار اداکاروں کا حوالہ بھی دیا جنہیں ابھی تک وہ شناخت نہیں ملی جن کے وہ مستحق ہیں۔انہوں نے کہا میں ہوں یا عرفان خان یا منوج باجپائی، ہمارے ساتھ کسی نے بڑی فلم نہیں بنائی، ہم پر کسی نے بھی آج تک 50 کروڑ روپے نہیں لگائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہی اداکار مر جاتے ہیں تو لوگ انہیں اب تک کا سب سے عظیم اداکار کہتے ہیں لیکن جب زندہ ہوتے ہیں تو انہیں عزت نہیں دیتے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں