ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے آئیفا ایوارڈ شو میں اپنے نانا کی خراب طبیعت کے باعث شرکت نہ کرسکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے ابو ظہبی کے آئی لینڈ میں ہونے والے آئیفا ایوارڈ میں شرکت کے لیے جانا تھا لیکن اپنے نانا نریندر رازدان کی طبیعت خراب ہونے پر انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔ عالیہ بھٹ کے 95 سالہ نانا نریندر رازدان کو پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہونے پر چند روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے گھر والوں کو یہ بری خبر دی کہ انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب عالیہ بھٹ کو اپنے نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی تو وہ ایئر پورٹ پر تھیں۔ نانا کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اداکارہ ایئر پورٹ سے ہی گھر واپس آگئیں کیونکہ وہ یہ بری خبر سننے کے بعد ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تھیں۔