ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی انڈر ورلڈ سے کالز موصول ہوتی رہی ہیں۔فلموں میں ایکشن ہیرو کے حوالے سے مشہور سنیل شیٹھی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انڈر ورلڈ کے ساتھ اپنے جھگڑوں کا تذکرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر ورلڈ سے انہیں زیادہ تر فون فلم میں اداکاری کے زمانے میں آتے جن میں دھمکیاں دی جاتی تھیں اور انکے جواب میں میں وہ ان کالز کرنے والوں کو برا بھلا ہی کہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس والے ان سے کہتے تھے کہ تم کیا پاگل ہوگئے، تمہیں انڈر ورلڈ والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے؟ یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ تو میں ان سے کہتا کہ میں غلط نہیں ہوں، آپ میری حفاظت کریں۔