پاکستان میں پہلا فیشن میوزیم و گالا ایونٹ منعقد ہو گا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ فریحہ الطاف، نبیلہ مقصود اور فیفی ہارون نے مل کر پاکستان میں پہلے فیشن میوزیم اور فیشن گالا ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی فیشن سے وابستہ فریحہ الطاف، نبیلہ مقصود اور فیفی ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان فیشن میوزیم میں ملک کے گزشتہ 75 سال کا فیشن کلیکشن رکھا جائے گا۔ اس تقریب کا آغاز پاکستان میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام پر 2023 اور 2024 کے موسمِ سرما و موسمِ بہار میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پروموشنل ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں