The government acknowledges the artist's services after his death, Haseeb Pasha's complaint

حکومت مرنے کے بعد فنکار کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے،حسیب پاشا کا شکوہ

لاہور (شوبز ڈیسک)ماضی میں بچوں کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے اداکارحسیب پاشا نے سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی نہ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں حسیب پاشا المعروف ہامون جادوگر نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام سرکاری اعزاز کے لئے 4 بار صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کو بھیجا گیا لیکن وفاقی حکومت نے میرا اعزاز کسی اور فنکار کو دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بچوں کے لئے کوئی کام نہیں ہو رہا اور وہ واحد فنکار ہیں جو گزشتہ 40 برس سے خاص بچوں کے لئے کام کررہے ہیں ان کی خدمات کو نظر انداز کرکے نئے فنکاروں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کو بعد از مرگ یاد آتا ہے کہ انہیں بھی نوازنا چاہئے تھا، جب وہ ان لمحوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے زندہ ہی نہیں تھے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں