Shabana Azmi is indebted to Honey Irani for her close relationship with Farhan and Zoya

فرحان اور زویا سے اپنے قریبی تعلق کیلئے ہنی ایرانی کی مقروض ہوں، شبانہ اعظمی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور معروف شاعر و گیت نگار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ وہ اپنے سوتیلے بچوں فرحان اور زویا اختر سے جو قربت رکھتی ہیں اس کی وجہ ان بچوں کی ماں اور جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی ہیں جس کیلئے ان کی مقروض ہوں۔
اس حوالے سے حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے شبانہ اعظمی نے کہا کہ وہ ہنی ایرانی کی بہت مشکور ہیں جن کی وجہ سے ان کے فرحان اور زویا اختر کے ساتھ بہت گہرے اور دوستانہ روابط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ایسا نہ چاہتیں تو یہ بچے کبھی میرے قریب نہ آتے لیکن وہ بہت کھلے دل کی مالک ہیں۔ واضح رہے کہ جاوید اختر کی ہنی ایرانی کے ساتھ 1972 میں شادی ہوئی اور ان سے ان کے دو بچے فرحان اور زویا اختر ہیں۔ بعدازاں ہنی ایرانی سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے 1984 میں شبانہ اعظمی سے شادی کی تھی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں