ماڈلنگ کیلئے کیا کچھ ضروری ہے؟آمنہ الیاس کھل کر بول پڑیں

کراچی (شوبز رپورٹر) ماڈل و معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم کی نہیں اتنی نہیں جتنے لمبے قد اور خوبصورت جسم کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:صبا قمر نے اپنی زندگی کا مقصد واضح کر دیا

پاکستان ٹائم کے مطابق ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم اتنی لازمی نہیں جتنا ماڈلنگ کرنے والے کی جسامت اور لمبائی کی ہوتی ہے، ماڈل بننے کی خواہشمندوں کیلئے پلس پوائنٹ ہوتا ہے کہ ایسے شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے اور وہ صحت مند جسامت کے مالک ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریمپ پر واک کرتے وقت ماڈلز کو مسکرانا نہیں چاہئے اور اپنی جسامت کو بھی زیادہ متحرک دکھانے کی ضرورت نہیں ہوتی تاکہ واک دیکھنے والے افراد کی تمام توجہ ماڈلز کے لباس پر رہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں