لاہو ر(شوبز رپورٹر) اداکار، رائٹر اور میزبان واسع چوہدری نے فلم تیری میری کہانیاں کی پی ڈی ایم حکومت سے مماثلت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے پی ڈی ایم حکومت بنی ایسے ہی فلم ’تیری میری کہانیاں‘بھی ایسے ہی بنائی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فلم ’تیری میری کہانیاں‘کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں آئے اداکار واسع چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک انتھالوجی فلم ہے جس میں تین چھوٹی چھوٹی فلموں ملا کر ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کو آپ ایسے بھی کہہ سکتے ہیں کہ جس طرح آج کل پی ڈی ایم کی ملک میں حکومت ہے جیسے بہت سی جماعتوں نے ملک کر حکومت بنائی ہے ایسے ہی بہت سے فلمسازوں نے مل کر یہ فلم بنائی ہے۔
فلم ’تیری میری کہانیاں‘کیسے بنائی گئی؟ واسع چوہدری کا دلچسپ تبصرہفلم میں واسع چوہدری کے تحریر کردہ حصے کو سنیر اداکارہ مرینہ خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں اداکار بابر علی، اداکارہ رمشا خان اور شہریار منور سمیت دیگر نظر آئینگے۔