وہاج علی فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات کے ساتھ نظر آئینگے

کراچی(شوبز ڈیسک )ان دنوں عوام میں بے حد مقبول پاکستانی اداکار و ماڈل وہاج علی عید الاضحی کے موقع پر اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کے ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ملٹی ڈائریکٹرز فیچر فلم تیری میری کہانیاںکے ٹریلر لانچ کی تقریب میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔اس فلم کے ذریعے اداکار وہاج علی نہ صرف بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گے بلکہ وہ معروف اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ بھی پہلی بار نظر آئینگے ۔اس موقع پر اداکارہ وہاج علی سے مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں مہوش حیات کا مداح ہوں ان کے تمام فلمیں دیکھی ہیں ۔
مزید پڑھیں:فلم ’تیری میری کہانیاں‘کیسے بنائی گئی؟ واسع چوہدری کا دلچسپ تبصرہ
تقریب کے میزبان واسع چوہدری نے سوال کیاکہ کیا مہوش ٹھیک کام کرتی ہیں ؟ جس پر وہاج نے کہا کہ مہوش کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں اِن کی آنکھوں میں خود کو ہی دیکھا رہا اسی لیے دیکھ نہیں پایا کہ یہ کیسا کام کرتی ہیں ۔تیری میری کہانیاں میں شامل کی گئی تیسری فلم کا ٹائٹل ایک سو تائیسواں رکھا گیا جس میں وہاج علی ، مہوش حیات ، زاہد احمد اور آمنہ الیاس نظر آئینگے، اس فلم کو نامور مصنف خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے جبکہ اس کی ہدایت ندیم بیگ نے دی ہیں ۔خلیل الرحمان قمر کے سکرپٹ کے حوالے سے وہاج علی کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے لیکن مجھ پر اس بات کو بڑا دباو تھا کہ فلم کو خلیل صاحب نے تحریر کیا ہے اسی لیے میں فلم کی شوٹنگ سے تیاری شروع کردی تھی کہ ہر جملے کو ٹھیک طریقے سے محبت کے ساتھ ادا کرنا ہے ۔بڑے پردے پر ڈیبیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو کچھ خاص محسوس نہیں ہورہا، بس تھوڑا ڈر لگ رہا ہے تاہم فیڈ بیک کے بعد کچھ بہتر محسوس ہو گا ۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں