ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ سلمان خان شادی کب کریں گے؟ اس سوال کا جواب صرف دولوگوں کے پاس ہے۔
سلمان خان اور کترینہ کیف ماضی میں ڈیٹنگ کرتے رہے ہیں اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداح آج بھی بہترین قرار دیتے ہیں۔ کپل شرما شو کے دوران میزبان نے سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف سے چند دلچسپ نوعیت کے سوالات کیے۔کپل شرما نے کترینہ کیف سے پوچھا کہ سلمان خان کی پسندیدہ ہیروئن کا نام بتائیں اس پر اداکارہ سوچنے لگ گئیں،اس دوران سلمان خان نے جواب دیا کترینہ کیف جس کے ردعمل میں اداکارہ نے ناں کہا۔شو کے دوران کترینہ کیف سے کپل شرما نے پوچھا کہ سلمان خان کی شادی کس سال میں ہو گی؟اداکارہ نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب صرف 2 لوگوں کے پاس ہے،ایک بھگوان اور دوسرا سلمان خان۔