Famous comedian robbed by robbers, case registered

معروف کامیڈین کو ڈاکووں نے لوٹ لیا، مقدمہ درج

کراچی(کرائم رپورٹر) ممتاز کامیڈین اور اسٹیج کے معروف اداکار ولی شیخ کو ڈاکووں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔
ممتاز اداکار ولی شیخ کے مطابق ڈاکووں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔اس حوالے سے ولی شیخ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ڈاکووں نے انہیں لوٹ لیا۔ڈاکووں کی لوٹ مار کا مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں اداکار ولی شیخ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں