کراچی (آئی این پی) فلم و ٹی وی کے معروف داکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ جس پروجیکٹ کے اختتام میں مر جاتے ہیں وہ ہٹ ہوجاتا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے چند ماہ قبل اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بقیہ ڈراموں کی طرح جانِ جہاں کی کہانی بھی بہترین ہے۔ حمزہ علی عباسی نے دلچسپ انداز میں کہا کہ جس بھی ڈرامے یا فلم کے اختتام میں ‘میں مرا ہوں وہ ڈرامہ یا فلم سپر ہٹ ہوئی ہے۔
![The project I die at the end of becomes a hit, Hamza Ali Abbasi](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/16-1200x480.jpg)