کر اچی(شوبز ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر اداکار کے بھارتی مداحوں نے بہت خوبصورت انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہونے کی خوشی میں بھارت کے ایک سکول کے طلبا نے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بچے اداکار کے پوسٹرز لائے اور ایک کیک بھی کاٹا۔انہوں نے اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔جس کے بعد وہاج علی نے اس تقریب کی ویڈیو اورتصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرشیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ”یہ حوصلہ افزائی کا سب سے خوبصورت انداز ہے۔
![Indian fans celebrate Wahaj Ali reaching 3 million followers on Instagram](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/5-1200x480.gif)