لاہور(شوبز ڈیسک)گزشتہ سال کے آخر میں یوٹیوب پر اپنے مزاحیہ انداز اور مخصوص جملے کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے اختر لاوا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دیگر قوالوں کے ہمراہ اپنا مشہور ڈائیلاگ ٹٹ گئی منجی رہ گیا پاوا، اختر لاوا گا رہے ہیں۔اختر لاوا کی اس ویڈیو میں وہ اپنے منفرد انداز میں ہی قوالوں کے ساتھ سر سے سر ملا رہے ہیں۔اختر لاوا نے 2000 کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور یہ مشہور فقرہ انکی انتخابی مہم کے دوران انکی مخالف جماعت کے خلاف بطور نعرہ لگایا گیا تھا۔اس فقرے کے انتخابی نعرے کے طور پر استعمال کی وجہ یہ تھی کہ اختر لاوا کی مخالف جماعت کا انتخابی نشان منجی یعنی چارپائی تھا اور اس ہی حوالے سے ٹٹ گئی منجی، رہ گیا پاوا، اختر لاوا کا نعرہ لگایا گیا تھا۔اختر لاوا نے یہ جملہ گزشتہ سال ایک یوٹیوب ویڈیو میں پھر سے دھرایا تھا اور پھر اپنے بقیہ انٹرویوز کی ویڈیو کا اختتام بھی اس ہی فقرے پر کرنے لگے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔؎
![سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/06/akhtar-lawa-1200x480.gif)