لاہور (شوبز رپورٹر)فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور 32 ہفتوں کے دوران صرف لاہور میں 52.2 کروڑ کا بزنس کرکے، اس شہر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔
واضح رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ برس 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد جبکہ ملک بھر سے 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی ملکی فلم بن گئی ہے۔