عامر لیاقت کی پہلی برسی پر بشریٰ اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہو جائے

کراچی(سٹاف رپورٹر)معروف میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا، سابق رکن قومی اسمبلی نے مشہور ٹی وی پروگرام ” عالم آن لائن“ سے شہرت پائی اور ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کی زندگی تنازعات میں گھری دکھائی دی،ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی برسی پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے ایسا جذباتی پیغام شیئر کیا ہے کہ ہر آنکھ نم ہو جائے۔

مزید پڑھیں:کپل شرما اپنے شو کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ایسا دعویٰ کہ منہ کھلے کا کھلا رہ جائے

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اب ہم میں نہیں لیکن ان کی یادیں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔5 جولائی 1972 کو کراچی میں پیدا ہونے والے عامرلیاقت حسین ٹی وی سٹار ہونے کے ساتھ ایک سیاستدان بھی تھے۔انھوں نے سیاسی سفر متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے پلیٹ فارم سے شروع کیا،اسی پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے،وزارت بھی ملی پھر 22 اگست کے واقعے کے بعد انہوں نے متحدہ سے راہیں جدا کرلیں۔ایم کیو ایم سے اختلافات کے باعث عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)میں شامل ہوئے اور ان کو چیئرمین تحریک انصاف کا ساتھ ملا، انہوں نے کپتان کو ہی اپنا قائد چن لیا لیکن بعد میں اختلافات پیدا ہوئے اور عامر لیاقت پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں منحرف ارکان میں شامل رہے۔آخری وقت تک عامر لیاقت نے کوئی پارٹی تو جوائن نہیں کی لیکن وہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل رہے۔

مزید پڑھیں:حریم شاہ اب کس کی گود میں؟ ٹک ٹاکر نے تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما کی تصویر شیئرکردی

عامر لیاقت کی وفات کو ایک سال گزر گیا ہے،گزشتہ سال 9 جون کو عامر لیاقت اچانک اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے،عامر لیاقت کی وفات کی خبر نے سب ہی کو غمگین کر دیا تھا۔عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ،اسلامک سکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کچھ دیر قبل سابق شوہر کی یاد اور ان کی پہلی برسی سے متعلق ٹوئٹس کیے ہیں۔بشریٰ اقبال کا اپنے ٹوئٹس میں لکھنا ہے کہ’ایک ہنستا بولتا انسان کیسے اس دنیا کی بے حسی کی نذر ہوگیا،غیرت مند تھے جو اس دنیا کا سامنا کرنے سے گھبرا گئے اور روتے روتے اس گھناونی ویڈیو کی وجہ سے اتنے ڈپریشن اور اذیت میں آئے کہ دنیا ہی چھوڑ گئے،اتنا آسان نہیں کسی کی عزت اور جان سے کھیل جانا،اللّٰہ کی پکڑ سخت ہے۔

بشریٰ اقبال نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’آج عامر لیاقت مرحوم کی پہلی برسی ہے، ایک سال گزر گیا یہ دکھ اب بھی اتنا ہی تازہ ہے جیسے 9 جون 2022ءکو تھا۔ ان کی تکلیف اور اذیت کے ذمہ داران کو سزا ملے یہ کڑی کوشش اب بھی جاری ہے اور جاری رہے گی جب تک عامر کو انصاف نہیں مل جاتا،سب سے بڑی عدالت کا سامنا تو باقی ہے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت اور بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا عامر نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک پر اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر کراچی کی عدالت میں تاحال کارروائی جاری ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں