کراچی (شوبز رپورٹر) معروف سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پانچ پاکستانی اداکاراﺅں کے نام سامنے آگئے ہیں جبکہ ان میں عائزہ خان سب سے آگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عائزہ خان اس وقت انسٹاگرام پر 12.9 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں، 11ملین کیساتھ ایمن خان دوسرے نمبر پر ، سارہ خان دس ملین کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر ماہرہ خان رہیں ، ان کے فالوور بھی 10ملین لیکن سارہ خان سے کم ہیں۔ اقرا عزیز پانچویں نمبرپر براجمان ہیں۔