ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا اور بتایا کہ زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں ۔
انسٹاگرام پر بریک لینے کا اعلان کرنے کے علاوہ کاجول نے اپنی تمام پرانی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں لیکن ٹوئٹر پر ان کی پوسٹ تاحال موجود ہیں،مداح کاجول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔اگر ان کی شوبز مصروفیات کی بات کریں تو کاجول جلد نیٹ فلکس کی ویب سیریز لسٹ سٹوریز 2 میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔