مظہر راہی نے نیا پنجابی گانا ریلیز کردیا

لاہور (شوبز ڈیس) معروف پنجابی گلوکار مظہر راہی کا نیا گانا نچے لاہور سارا ریلیز کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابقا معروف پنجابی سنگر مظہر راہی نے حال ہی میں اپنا نیا پنجابی گا نا ’نچے لاہور سرا‘ ریلیز کیا ہے ، گانے کا ویڈیو صاحب زادہ محسن اور شاہیر عاصم نے ڈائیریکٹ اور پرڈیوسر کیا ہے۔ گانے کی شاعری اور موسیقی بھی مظہر راہی نے ہی لکھی اورترتیب دی ہے۔واضع رہے کہ معروف پنجابی سنگر کے گانوں کو پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک میں بھی پسند کیا جاتا ہے، اس سے پہلے وہ کئی سپر ہٹ پنجابی سونگ ریلیز کر چکے ہیں، مظہر راہی کا ایک گانا’ میرا ڈھولا خاندانی نواب اے ‘ بہت مشہور ہوا تھا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں