سونم کپور نے بھی جنسی ہراسانی کاشکار بننے کا اعتراف کر لیا

ممبئی (شوبز رپورٹر) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی اپنے بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا اعتراف کرلیا اور آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس واقعے کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا ہے،میں اس واقعے کو تاحال بھلا نہیں سکی ہوں۔

مزید پڑھیں:صبور علی نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی

ایک ٹی وی شو کے دوران سونم کپور نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں تقریبا 13 سال کی تھی،میں ایک مال میں شاپنگ اور دوستوں کے ساتھ مووی دیکھنے گئی تھی،اس دوران ایک شخص نے مجھے نازیبا انداز میں چھوا تھا،اس واقعے پر میں سہم گئی تھی اور میرے لیے یہ کافی تکلیف دہ تھا۔

مزید پڑھیں:سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اور دریشا اچاریا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں