Priyanka Chopra shared beautiful pictures of her daughter

پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور پروڈیوسر پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی مالتی کی خوبصورت تصاویر منظر عام پر لے آئیں۔
اداکارہ نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر گھر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے مالتی کو ایک خوبصورت لباس پہنا کر پری بنا دیا۔مس ورلڈ کی فاتح نے گھر میں خصوصی پوجا کے لیے بیٹی مالتی کو لہنگا پہنایا جس کی چند تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائی۔ ان تصاویر میں مالتی میری کو پہلی بار جامنی رنگ کے لہنگے میں دیکھا گیاجس کے ساتھ ایک چھوٹے سے دوپٹے نے مالتی کی خوبصورتی میں چار چاند لگادئے، شئیر کی گئی اسٹوری میں مالتی کو کسی کا ہاتھ تھامے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری تصویر میں مالتی کو پوجا کے بعد فرش سے پھول اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا، پریانکا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا، پوجا کا وقت، نانا کو یاد کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ مالتی کی پیدائش جنوری 2022 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی جس کی خبر اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے سروگیٹ کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں