After 20 years, 'Ghadr 2' is announced to release

20 سال بعد ’غدر 2‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان

ممبئی (شوبز ڈیسک) دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد بولی وڈ کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکوئل کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ابتدائی طور پر ’غدر ٹو‘ کو اگست 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بعض وجوہات پر فلم کو گزشتہ برس ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا، اب اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اگست میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔’غدر 2‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیکوئل کی کہانی وہیں سے شروع کی گئی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم کی گئی تھی۔ٹیزر میں 1971 کا زمانہ اور پاکستانی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مناظر دکھائے گئے ہیں اور پس منظر میں خاتون کی ا?واز سنائی دیتی ہے کہ تارا سنگھ پاکستان کا داماد ہے، اس بار وہ جہیز میں لاہور لے جا سکتا ہے۔مختصر ٹیزر میں لاہور کے اندر بھارت مخالف مظاہروں کو بھی دکھایا گیا ہے جب کہ سنی دیول کے کردار یعنی تارا سنگھ کو مخالفوں سے لڑائی کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں