ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں دعوتی کارڈ تقسیم کررہی ہیں جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی اور قیاس کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ شادی کرنے والی ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت اپنے معصوم انداز کے لیے جانی جاتی ہیں اور وہ اکثر کسی نہ کسی تنازعہ کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، حال میں ہی وائرل ہونیوالی ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارہ شادی کرنے والی ہیں۔ پاپارازیوں کے مطابق ممبئی میں کنگنا کے دفتر کو میریگولڈ پھولوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہےجو کسی جشن کا اشارہ ہے۔ بالی ووڈ کی کوئین سے جب اس خصوصی جشن کی وجہ جاننا چاہی تو انہوں نے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اورکہ وہ کچھ خوشخبری سنانے جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں :ماہ نور بلوچ نے شوبز سے دوری کی وجہ بتادی
دوسری جانب یہ افواہ ہے کہ کنگنا رناوت شادی کرنے والی ہیں، لیکن کیا یہ واقعی سچ ہے؟ آخر وہ خوش نصیب کون ہے جسے بالی ووڈ کی ملکہ نے اپنا جیون ساتھی چن لیا؟ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے کہا کہ وہ ٹریلر کا انتظار نہیں کر سکتے۔