’مجھے کوئی اور مل گیا‘راکھی ساونت نے نیا پیار ڈھونڈ لیا

’ ممبئی(شوبز رپورٹر) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی اور مل گیا ہے لیکن وہ پہلی شادی کے نتائج کے بعد خوفزدہ ہیں،اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال میری عادل سے طلاق نہیں ہوئی لیکن جلد ہو جائے گی،میں اب زندگی میں آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں:معروف گلوکارعاطف اسلم کو ایف بی آرکا نوٹس،کل تک کی ڈیڈ لائن

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بتایا کہ عادل درانی سے ہوئی اپنی شادی کے تجربے کے بعد کئی چیزوں پر شکوک و شبہات کا شکار ہوں،وہ شخص بہت اچھا ہے لیکن میں تیار نہیں ہوں بلکہ خوفزدہ ہوں،سب ہی جانتے ہیں میری پہلی شادی کا کیا انجام ہوا،میں منتظر ہوں کہ میری زندگی میں پھر سے اور خوشیاں آئیں،زندگی میں نے زندگی میں بہت رو لیا،دراصل میں بہت مایوس تھی اس لیے دبئی چلی گئی،اب بہت سا مرہم لے کر آئی ہوں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ سونالی سیگل نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی،تصاویر شیئر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں