اداکار جس کیساتھ رومانوی سین شوٹ کروانا مشکل لگا، اداکارہ حنا الطاف نے نام بتادیا

اداکار جس کیساتھ رومانوی سین شوٹ کروانا مشکل لگا، اداکارہ حنا الطاف نے نام بتادیا

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیاہے کہ اداکار فیصل رحمان کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کروانا سب سے مشکل کام لگا، می ٹو مہم کے نام سے فیصل رحمان کو ڈرانا شروع کردیا تھا جس کے بعد وہ کہتے تھے میں آپ کو ہاتھ نہیں لگارہا۔

اپنے ایک انٹرویو میں حنا الطاف نے بتایاکہ میں نے عماد عرفانی کے ساتھ رومانوی سین شوٹ کیا وہ صحیح رہا لیکن میں نے فیصل رحمان کے ساتھ بھی رومانوی سین شوٹ کیا ہے لیکن وہ خاصہ مشکل رہا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصل رحمان کچھ زیادہ رومانوی ہوجاتے ہیں، مطلب اگر انہیں انگلی پکڑنی ہوگی تو وہ ہاتھ پکڑ لیں گے، مجھے اپنا الارم لگانا پڑتا ہے کہ بس کچھ ہو نہ جائے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں