بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ تصویروائرل، عبدالرزاق نے حقیقت بتا دی

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ تصویروائرل، عبدالرزاق نے حقیقت بتا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہتمنا بھاٹیہ کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پر پاکستان کے سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے رد عمل دیتے ہوئے حقیقت واضع کر دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق معروف یو ٹیوبر نادر علی کو دیئے گئے انٹرویو میں عبدالرزاق نے بتایا کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، وہاں ان کی فیملی بھی موجود تھی، سابق آل راونڈر کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھی۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اینکر نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا عبدالرزاق صاحب آپ کو انہوں نے پہچان لیا تھا؟ جواب میں عبدالرزاق نے مسکرا کر کہا کہ میں پاکستانی ٹیم میں تھا، یہ واقعہ 2013 کا ہے اور اس کے کچھ عرصے بعد ان کی فلم ہمت والا ریلیز ہونے والی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بنگلہ دیشی ایکٹریس سے بھی ملاقات ہوئی جب وہ میک اَپ کرکے آتی تھی تو ٹھیک لگتی تھی، لیکن میک اَپ کے بغیر میں پہچان ہی نہیں سکا تھا کہ یہ وہی ایکٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں