ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت اور گلوکار میکا سنگھ کے درمیان 2006 سے جاری مبینہ طور پر زبردستی بوسہ لینے کا مقدمہ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا اور دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:غیر ازدواجی تعلقات پر بننے والے ڈراموں پر اداکارہ ژالے سرحدی بھی پھٹ پڑیں
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار میکا سنگھ نے راکھی ساونت کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر منسوخ کرانے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو راکھی ساونت نے خود ہی 17 سال بعد کیس واپس لے لیا اور 15 جون کو اس مقدمے میں ایک حلف نامہ جمع کروایا جس میں موقف اپنایا گیا کہ میکا سنگھ اور ان کے درمیان معاملات مفاہمت سے حل ہو گئے ہیں۔بعدازاں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی گلوکار میکا سنگھ کے خلاف اداکارہ راکھی ساونت کا مقدمہ ختم کر دیا ہے۔