ممبئی (شوبز رپورٹر)معروف بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے چیک باﺅنس کیس میں رانچی سول کورٹ کے سامنے سرینڈر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرینڈر کرنے کے بعد رانچی سول کورٹ کے جج نے امیشا پٹیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 21 جون کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔یادرہے کہ امیشا پٹیل کے خلاف یہ مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا۔جھارکھنڈ کے فلم پروڈیوسر اجے کمار سنگھ نے اداکارہ کے خلاف فراڈ اور چیک باﺅنس کا مقدمہ درج کرایا تھا۔